خوبصورت مناظر کو موبائل فون میں قید کرنا آج کل لازمی سمجھا جاتا ہے۔ اب چاہے وہ بیرونی ممالک جا کر کریں یا پھر عمرہ کے دوران۔ اللہ کے گھر میں بھی موبائل فون کا استعمال زور و شور سے کیا جارہا ہے۔ شوبز سیلیبریٹیز بھی یہ کام کر رہے ہیں جس پر لوگ تنقید کرتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو اسی حوالے سے بتانے جا رہے ہیں۔
اس وقت صدف کنول اور شہروز سبزواری عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ ان کی عمرہ کے دوران حرمین سے طواف کرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
طواف کے دوران صدف کنول کی ان کے شوہر ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں اور وہ مستقل کیمرے کی طرف مسکراتے ہوئے دیکھ رہی ہیں جن پر لوگ تنقید کر رہے ہیں۔
ایک صارف کا شوبز جوڑے کی ویڈیو پر کہنا ہے کہ سامنے کعبہ ہے اور پھر بھی نظریں موبائل فون پر ہیں، افسوس۔
ایک انسٹا صارف نے غصے بھرے انداز میں پوچھا کہ آپ لوگ وہاں عمرہ کرنے گئے ہیں یا پھر ماڈلنگ کے لیے؟ شرم کریں۔
ایک اور صارف نے کہا کہ اس کی ویڈیو ز بنانے کے بجائے عبادت کرو، اس نے ساتھ ہی رہنا ہے باقی اللہ کا گھر چھوڑ کر آنا ہے۔