"تم دونوں کی کبھی لڑائی نہیں ہوتی تو آج میں کچھ تو ایڈونچر کروں"
"نہیں ہماری لڑائی نہیں ہوتی"
سارہ نے ہنستے ہوئے ندا یاسر کو جواب دیا۔ جی ہاں۔ سارہ اور فلک کا شمار پاکستان کی ان جوڑیوں میں ہوتا ہے جو عوام میں بے حد مقبول ہیں۔ حال ہی میں سارہ اور فلک نے ندا یاسر کے شو میں شرکت کی اور اپنی نجی زندگی کے حوالے سے چند انکشافات بھی کیے۔
ندا کے سوال پر سارہ نے بتایا کہ اگر کوئی لڑکی فلک کو پسند کرنے لگے تو وہ فوراً سارہ کو برا دیتے ہیں۔ البتہ فلک کا کہنا تھا کہ انھوں نے شادی سے پہلے کی لڑکیوں کے بارے میں تو سارہ کو بتایا تھا لیکن اب وہ نہیں بتاتے کیوں کہ وہ لڑکیاں ان کی مداح ہیں جن کی وہ بہت عزت کرتے ہیں۔ سارہ نے اس بات پر کہا کہ اب وہ ہر کنسرٹ میں فلک کے ساتھ جائیں گی۔
سارہ بہترین دال پکاتی ہیں
کھانا پکانے کے متعلق بات کرتے ہوئے سارہ نے بتایا کہ انھیں کھانا پکانے کا بالکل شوق نہیں لیکن اپنے میاں کے لیے وہ بہت دل سے اور محنت کر کے پکاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فلک کو سارہ کے ہاتھوں سے بنی دال بہت پسند ہے۔ وہ تمام دیسی کھانے لاجواب پکاتی ہیں
فلک بیٹی سے زیادہ پیار کرتے ہیں
سارہ نے یہ بھی کہا کہ عالیانہ سے فلک اتنا پیار کرتے ہیں کہ انھیں جلن بھی ہوتی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ میری وجہ سے عالیانہ دنیا میں آئی ہے اس لیے زیادہ محبت کی حقدار میں ہوں۔