طواف کرتے ہوئے سونا ملا اور ۔۔ دیکھیں مشہور جوڑی کنول اور ذولقرنین جب اپنی بیٹی کے ساتھ خانہ کعبہ پہنچے تو وہاں انہیں کیسے قیمتی چیز ملی؟

image

اس کائنات کی سب سے خوبصورت جگہ خانہ کعبہ ہے اور ہر مسلمان یہ چاہتا ہے کہ کسی نا کسی طریقے سے وہ ایک مرتبہ تو اللہ کے گھر کا دیدار کر لے۔

بالکل اسی وجہ سے پاکستان کی سب سے مشہور سوشل میڈیا کی جوڑی کنول اور ذولقرنین سکندر اپنی بیٹی کے ہمراہ عمرہ کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔

جہاں انہیں سب سے پہلے ایک جائے نماز پڑی ہوئی ملی جو انہوں نے اٹھا لی اور انتظار کیا کہ کوئی آ جائے تو ہم دے دیں، لیکن پھر اصل حقدار نہ ملنے پر انہوں نے پولیس اہلکاروں کو یہ تھما دی۔

اس کے بعد یہ عبادت میں مصروف ہو گئے اور جب افطاری کا وقت ہوا تو ان کی چھوٹی سی بچی بہت ہی رونے لگی جس کی وجہ سے جب یہ کمرے میں واپس آنے لگے کہ وہآں جا کر افطاری کی جائے تاکہ لوگ پریشان نہ ہوں۔

ایسے میں انہیں ایک بریسلٹ ملا جو کہ کسی نومولود بچے کا تھا، اب انہوں نے یہ بریسلٹ اٹھا لیا اور سوچا کہ اگر یہاں پوچھا تو سب ہی کہیں گے کہ ہمارا ہے تو انہوں نے جب ایک سعودی دوست سے پوچھا کہ اب ہم اس کا کیا کریں۔

تو اس نے کہ کہ پہلے تو آپکو وہاں سے یہ اٹھانا نہیں چاہیے تھا اور اب اگر اٹھا لیا ہے تو اسے اللہ کی راہ میں خرچ کر دو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts