شاہ رخ خان نے کرکٹ گراؤنڈ میں جھومے جو پٹھان پر رقص کرکے کیسے رنگ جمادیا، ویڈیو دیکھیں

image

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کلکتہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنی فلم کے گانے ’جھومے جو پٹھان‘ پر رقص کرکے رنگ جمادیا، مداح خوشی سے جھوم اٹھے۔

شاہ رخ خان کلکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں موجود تھے جہاں انہوں نے مداحوں کیلئے اپنی سپر ہٹ فلم پٹھان کے گانے جھومے جو پٹھان پر رقص کیا اور اس موقع پر موجود مداح اپنے پسندیدہ ہیرو کا لائیو رقص دیکھ کر جھوم اٹھے، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

تنازعات کے باوجود شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز کے ابتدائی تین ہفتوں میں ریکارڈ 850 کروڑ روپے کمائی کرکے رواں سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پانچویں عالمی فلم بھی بن چکی ہے۔

فلم ’پٹھان‘ کو بھارت سمیت دنیا بھر کی 8 ہزار سینما اسکرینز پر 25 جنوری کو ریلیز کیا گیا اور یہ پہلی بھارتی فلم بنی تھی جسے اتنی زیادہ اسکرینز پر پیش کیا گیا تھا۔فلم نے پہلے ہی دن 100 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرکے نئے ریکارڈز اپنے نام کیے تھے۔

’پٹھان‘ ریکارڈ کمائی کے ساتھ شاہ رخ خان کی پہلے ہی دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے، شاہ رخ کے 30 سالہ کیریئر میں کوئی بھی فلم پہلے دن اتنی کمائی نہیں کر پائی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts