عمران خان کے وکیل کے گھر پیٹرول بموں سے حملہ

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل محمد اظہر صدیق کے گھر نامعلوم افراد پیٹرول بم پھینک کر فرار ہو گئے۔

عمران خان کے وکیل محمد اظہر صدیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے گھر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے گھر پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں آئین و قانون کی حکمرانی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

میرے گھر آج پٹرول بمبوں سے حملہ کیا گیا! آئین و قانون کی حکمرانی سے پیچھے نہی ہٹھوں گا!!

— M Azhar Siddique (@AzharSiddique)

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے اپنے گھر کے باہر کی سی سی ٹی شیئر کیں جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد آئے اور ان میں سے 2 نے بائیک سے اتر کر پیٹرول بم اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے گھر پھینکے۔

دو موٹر سائیکلوں پر چار افراد واضح طور پر حملہ کرتے ہوۓ دیکھے جا سکتے ہیں! ⁦@OfficialDPRPP⁩ ⁦@PTIofficial⁩ ⁦@PTIOfficialLHR⁩ ⁦@ctplahore⁩ pic.twitter.com/Hx5wEYbjXv

— M Azhar Siddique (@AzharSiddique) April 13, 2023


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US