مکان کے ملبے سے ایک اور 100سال پرانا گھر دریافت

image

پشاور کے اندرون شہر سرکی گیٹ میں گھر کے ملبے سے ایک اور قدیم گھر دریافت ہوا ہے۔

قدیم گھر دریافت ہونے پر محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم متعلقہ علاقے پہنچ گئی اور گھر کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق محلہ بڑھ میں دریافت ہونے والا گھر 100سالہ پرانا لگتا ہے، محکمہ آثار قدیمہ نے کہاکہ قدیم مقامات کی کھدائی کیلئے محکمہ آثار قدیمہ سے این او سی حاصل کرنا ضروری ہے،بغیر اجازت گھر کی کھدائی کرنے پر جائیداد کے مالک کے خلاف کارروائی ہوگی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US