پہلے ہم حیران تھے اب پریشان بھی ہیں، کامران مرتضیٰ

image

اسلام آباد: ممتاز قانون دان سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پہلے ہم حیران تھے اب پریشان بھی ہیں۔

انہوں نے اس ضمن میں وضاحت کرتے ہوئے کہا حیران اس لیے ہیں کہ قانون ابھی بنا ہی نہیں تھا اور اس پر عمل درآمد روک دیا گیا۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے معروف قانون دان کامران مرتضیٰ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا قانون ابھی بنا ہی نہیں ہے، اس کا پراسیس چل رہا ہے، ماضی میں اس طرح کی کوئی مثال نظر نہیں آتی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے جاری کردہ تحریری حکمنامے کے تحت عدالتی اصلاحات بل پر عمل درآمد روک دیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US