پارلیمنٹ منع کر چکی ہے فنڈز کیسے دیں؟ اٹارنی جنرل

image

پنجاب انتخابات کیس میں فنڈز کی عدم فراہمی سے متعلق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اِن چیمبر سماعت کر رہے ہیں۔

عدالت نے پنجاب میں الیکشن کیلئے فنڈز نہ ملنے پر گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکرٹری خزانہ کو طلب کر رکھا ہے۔ اٹارنی جنرل اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کو دستیاب وسائل سے متعلق تمام تفصیلات بھی ساتھ لانے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت کی جانب سے سیکرٹری خزانہ کو ریکارڈ لانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کا تمام ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

انِ چیمبر سماعت سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور اٹارنی جنرل کی ملاقات ہوئی جس میں الیکشن کیس کی سماعت پر مشاورت کی گئی۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے سے روک دیا ہے، وفاقی حکومت کے پاس الیکشن کیلئے فنڈز جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ حکومتی مؤقف ان چیمبر سماعت کے دوران پیش کریں گے۔

خیال رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے پنجاب کے انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی سے معذرت کرلی گئی تھی۔ وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث نے کہا تھا کہ ملک کی مکمل مالی صورت حال آپ کے سامنے رکھ دی ہے۔ ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں مالی خسارہ ہدف میں رکھنے کے پابند ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US