میں اللہ سے بہت ڈرتی ہوں کیونکہ۔۔ موت کا سامنے کرنے والی شبانہ اعظمی پر شوہر غصہ کیوں ہو گئے تھے؟ حیرت انگیز واقعہ

image

اکثر مشہور اداکار اپنے بیانات اور نظریات کی وجہ سے سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں، جبکہ کچھ تو مذہبی جذبات کی بنا پر بھی وائرل ہو جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

گزشتہ ماہ میں بالی ووڈ کی مقبول شخصیت جاوید اختر پاکستان آئے تھے، جہاں انہوں نے کچھ ایسا کہا تھا، جس نے پاکستانیوں کو افسردہ کیا ہی ساتھ ہی بھارتیوں کو خوش کر دیا تھا۔

لیکن ان کی اہلیہ کا بیان سب کو بھا گیا تھا، جس میں خوف کا شکار بھی تھیں اور اپنے احساسات کا بھی اظہار کر رہی تھیں۔

2019 میں شبانہ کی والدہ شوکت اعظمی کا انتقال ہو گیا تھا، ظاہر ہے، ماں اور بیٹی کا رشتہ گہرا ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ شبانہ والدہ کےانتقال کے بعد کافی متاثر ہوئی تھیں، ان کی برسی پر کہنا تھا کہ آپ نے میرے ہاتھوں میں آخری سانسیں لیں اور اس دنیا کو چھوڑا اور پھر سب کچھ تبدیل ہو گیا، میرا جان لیوا حادثہ ہوا اور پھر کرونا جیسی وباء بھی آئی، ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ جب تک بڑوں کا ہاتھ آپ کے سر پر ہوتا ہے گھر پر برکت رہتی ہے۔

دوسری جانب رمضان اور اسلام سے متعلق جب شبانہ اعظمی سے سوال کیا گیا تو بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میں روزے بھی رکھتی ہوں، نماز بھی پڑھتی ہوں، زکوٰۃ بھی دیتی ہوں، مجھے اللہ سے ڈر لگتا ہے۔

2020 میں ہونے والے حادثے نے جاوید اختر کو بھی خوف میں مبتلا کر دیا تھا کیونکہ ہائی وے پر ان کی گاڑی ایک ٹرک میں جا گھسی تھی، جس کے نتیجے میں شبانہ اعظمی شدید زخمی ہوئی تھیں، تاہم اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

جاوید اختر سے شادی کے بعد کچھ ایسا ہوا تھا جس کے بعد وہ رونے تو لگیں مگر شوہر نے انہیں ہدایت بھی دی، وہ بتاتی ہیں کہ ایک مضبوط عورت بننے کے چکر میں کچھ ایسا ہوا کہ میں رونے لگی۔ جس پر شوہر نے کہا کہ تم کامیاب ہونے پر معافیاں مانگنا بند کردو، احساس ندامت کرنا بند کرو، اس سے پہلے وہ یہ سب کہتے، مجھے اس بارے میں بالکل اندازہ ہی نہیں تھا۔

اولاد سے متعلق شبانہ بتاتی ہیں کہ اگر میرے بچے ہوتے تو آج شاید میں بھی مختلف ہوتی، اولاد نہ ہونا اکثر مرتبہ آپ کو انتخاب کرنے میں آسانی پیدا کرتا ہے، میں کبھی بچہ گود نہیں لینا چاہتی۔

وجہ بتاتے ہوئے شبانہ اعظمی نے بتایا کہ میں سوتیلے بچوں فرحان اور زویا سے کافی دوستانہ رویہ رکھتی ہوں، دونوں سمجھدار بچے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts