پورا رمضان رابعہ انعم پروگرام میں جذباتی ہونے کی وجہ سے مشہور رہیں جس حوالے سے انہوں نے آخر کار ذکر کر ہی ڈالا۔
ہماری ویب ڈاٹ کام میں رابعہ انعم سے متعلق بتائیں گے کہ انہیں کیوں اتنی جلدی رونا آجاتا ہے اور وہ کیس شخصیت ہیں۔
ایک پروگرام میں رابعہ انعم اور ان کے شوہر عبید رحمان نے شرکت کی جس میں انہوں نے دلچسپ باتیں شئیر کیں۔
پروگرام میزبان نے شوہر عبید رحمان سے سوال کیا کہ ہم نے اپنے پروگرام میں ایک دو مرتبہ رابعہ انعم کو سنجیدہ ہو کر روتے ہوئے دیکھا تو کیا یہ واقعی ایک جذبات انسان ہیں؟
جس پر ان کے شوہر نے کہا کہ رابعہ کافی جذباتی ہیں وہیں رابعہ انعم نے اپنا جواب شامل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے غصے میں بھی رونا آتا ہے میں غصے میں روتے ہوئے ہی بات کرتی ہوں۔
رابعہ کا کہنا تھا کہ میں اور میرے شوہر ایک دوسرے سے کبھی نہیں لڑتے، اللہ ہمیں ایسا ہی رکھے ہم ایک ہی پیج پر ہیں۔
پروگرام میزبان نے سوال کیا کہ رابعہ شوہر کے سامنے کس چیز پر روئی ہیں جس پر رابعہ انعم نے کہا کہ دو چار روز قبل میں اپنے شوہر کے سامنے اس لیے روئی کہ مجھے بھوک لگ رہی تھی۔
مجھے گھر کا کھانا کھانا تھا اور مجھے اس بات پر رونا آگیا کہ مجھے کھانا کھانا ہے۔ میں اتنی جذباتی ہوگئی کہ رونا شروع ہوگئی تھی۔
رابعہ نے اپنے رونے سے متعلق کہا کہ ہر کوئی جو کہتا ہے کہ مجھے ہر وقت رونا آتا ہے، میں ریٹنگ کے لیے روتی ہوں تو میں ریٹنگ کے لیے گھر میں بھی روجاتی ہوں۔ پروگرام سے وائرل ویڈیو کے آخر میں رابعہ نے بتایا کہ میں بہت خوش رہنے والی انسان ہوں۔