کمرے نہیں دو گے تو کیا ہم ۔۔ پی آئی اے کی 2 ایئرہوسٹس کی اسلام آباد کے نجی ہوٹل کے اسٹاف سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل

image

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی انتظامیہ نے مقامی ہوٹل میں عملے سے بدتمیزی کرنے پر 2 ایئر ہوسٹسز کو گراؤنڈ کرنے کا حکم دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے ہوٹل میں 2 ایئر ہوسٹسز نے کمرہ نہ دینے پر ہوٹل انتظامیہ سے بدتمیزی کی، ایئر ہوسٹسز کا کہنا تھا کہ کمرہ نہیں دینگے تو کیا ہم اسٹیشن پر جاکر رہیں گی۔

فضائی میزبانوں کے تلخ رویے پر ہوٹل انتظامیہ نے پی آئی اے کو شکایت کردی جس پر ایئر لائن حکام نے دونوں ایئر ہوسٹسز کو 2 ماہ کیلئے گراؤنڈ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی فضائی میزبانی کی ہوٹلوں میں بدتمیزی کی شکایات عام ہیں، خاص طور پر بیرون ممالک میں پاکستانی فضائی میزبانوں کی شکایات کئی بار ریکارڈ پر آچکی ہیں۔

ایئر لائنز حکام کی جانب سے نرم رویے کی وجہ سے فضائی میزبانوں کی بدتمیزیوں کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں جو ایئرلائنز کے ساتھ ساتھ ملک کی بدنامی کا سبب بھی بنتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US