تکیہ لیا اور بیوی کا منہ دبا دیا ۔۔ شاہ ویر جعفری نے اپنی بیوی پر آن لائن تشدد کیا تو سوشل میڈیا صارفین بھی بھڑک اُٹھے

image

بیویاں گھر کا کام کرنے یا شوہر کی مار کھانے کے لیے نہیں ہوتی ہیں۔ ان کو عزت دینا اور پیار سے رکھنا ایک مرد کا کام ہوتا ہے۔ آج کل کا ٹریند بن گیا ہے اس مرد کو مضبوط کہا جاتا ہے جو اپنی بیوی پر ہاتھ اٹھاتا ہے ۔۔ ایسے معاشرے میں رہنے والوں کو مظلوم نہیں بلکہ ظالم ہی سمھجھا جاتا ہے۔ گذشتہ دنوں یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جس میں مذاق میں انہوں نے اپنی بیوی کا گلا دبایا اور پھر جب دیکھا تو معلوم ہوا کہ وہ گلا نہیں پاؤں دبا رہے تھے جس کے بعد پیار سے انہوں نے وہی تکیہ بیگم کے سر کے نیچا رکھا، پیار کیا اور وہاں سے منہ بناتے ہوئے چلے گئے، ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:

سوشل میڈیا صارفین نے اس پر خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شاہ ویر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ کون سا طریقہ ہے ویوز لینے کا؟ اتنی فضول ویڈیو پر 41 لاکھ ویوز اگر آپ کو مل رہے ہیں تو آپ کوئی اچھا کانٹینٹ بنا کر مزید اچھے ویوز حاصل کرسکتے ہیں۔ سول سسٹرز کی بانی کنول احمد لکھتی ہیں کہ ’ایک ایسے ملک میں جہاں گھریلو تشدد سے ہر سال ہزاروں خواتین ماری جاتی ہیں – مشہور یو ٹیوبر کا اپنی بیوی کا گلا گھونٹنا ’مضحکہ خیز‘ لگتا ہے۔

وہیں دیگر صارفین نے کہا کہ کچھ مہینے پہلے گھریلو تشدد کی وجہ سے کسی قریبی عزیز کو کھو دیا۔ جب بھی کوئی گھریلو تشدد کے بارے میں مذاق کرتا ہے تو میرا خون کھولنےلگتا ہے۔ کوئی اگر ایسا عمل دیکھتا ہے تو اس کو کاپی کرتا ہے یعنی اگر کوئی مذاق میں گلا گھونٹ رہا ہے تو وہ سوچتا ہے کہ چلو میں بھی یہ کرکے دیکھتا ہوں۔ ہمارا خیال ہے کہ شاہ ویر کو اچھے کام کی جانب متوجہ ہونا چاہیے تاکہ مُلک میں domestic voilence کے نام پر ظُلم و ستم نہ ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts