ایک کے ہاتھ میں خرگوش تو دوسرا سائیکل پر بیٹھا ہے.. کیا آپ تصویر دیکھ کر پہچان سکتے ہیں کہ یہ آج کے کون سے مشہور اداکار ہیں؟

image

جب چھوٹے بچوں کی تصویر کھینچی جاتی ہے تب بڑوں کی صرف ایک خواہش ہوتی ہے کہ یہ تصویر آگے جا کر ایک خوبصورت یاد میں بدل جائے۔ لیکن یہ بات کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتی کہ مستقبل میں یہ تصویریں صرف گھر والوں کے لئے نہیں بلکہ پوری قوم کے لئے اثاثہ بن جائیں گی۔ آج بھی ہم ملک کی 2 نامور شخصیات کی بچپن کی تصاویر لے کر حاضر ہوئے ہیں جن کو جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

ہاتھ میں خرگوش لئے یہ بچی کون سی مشہور اداکارہ ہیں؟

ہاتھوں میں خرگوش دبوچے یہ بچی ایک تصویر میں شرارتی ہے تو دوسری میں بے انتہا معصوم۔ البتہ اس وقت یہ ملک کی مشہور اداکارہ ہیں۔ ان کی پہچان کے لئے ایک اشارہ یہ بھی ہے کہ انھیں کچھ سال پہلے ہی تمغہ امتیاز دیا گیا ہے۔

اگر آپ ابھی بھی نہیں پہچانے تو کوئی بات نہیں۔ ہم بتادیتے ہیں کہ یہ بچی آج کی نامور اداکارہ مہوش حیات ہیں۔ مہوش 6 جنوری 1988 کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2009 میں کیا۔ مہوش میرے قاتل میرے دلدار، پھر چاند پہ دستک اور تھوڑی سی وفا چاہیے جیسے ڈراموں کے ساتھ میں پنجاب نہیں جاؤں گی اور یہ جوانی پھر نہیں آنی میں بھی جلوہ افروز ہوچکی ہیں۔ مہوش حیات کو 2019 میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

یہ شرارتی بچہ کون ہے؟

کیا آپ اس نٹ کھٹ بچے کو پہنچان سکتے ہیں جو اب ایک خوبرو اداکار میں بدل چکے ہیں؟ ہم اشارتاً بتاتے چلیں کہ انھیں 2 بار بہترین اداکار کی کیٹیگری میں لکس اسٹائل ایوارڈز کے لئے نامزد کیا جاچکا ہے۔

چلیں اگر آپ نہیں پہچان پارہے تو ہم بتا دیتے ہیں۔ یہ مشہور اداکار بلال عباس خان کے بچپن کی تصویر ہے. بلال 4 جون 1993 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ بلال ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں۔ ان کے بہترین ڈراموں میں سایہ دیوار بھی نہیں، او رنگ ریزہ، بلا اور چینخ جیسے ڈرامے شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts