میری زندگی تباہ میری وجہ سے ہوئی۔۔ مسلمان لڑکی سے شادی کرنے والے سنیل شیٹھی کی زندگی کا وہ وقت جب غربت کی وجہ سے وہ پچھتانے لگے تھے

image

ماضی کے مقبول ترین اداکار سنیل شیٹھی سب کی توجہ اپنی اداکاری کی بدولت حاصل کر لیتے ہیں تاہم سنیل شیٹھی پر ایک وقت تھا جب مشکلات عروج پر تھیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سنیل شیٹھی نے جہاں اکشے کمار اور پریش راول کے ہمراہ ہیرا پھیری میں سب کی توجہ حاصل کی، بالکل اسی طرح ایک وقت تھا جب وہ لیڈ رول میں سنیل شیٹھی دکھائی دیتے تھے۔

لیکن حال ہی میں سنیل شیٹھی نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ ان کی غلطیوں کی وجہ سے انہیں حال ہی میں پچھتانا پڑا ہے، گزشتہ سال ان کی زندگی کے اچھے نہیں گزرے ہیں۔اکشے کمار اور سلمان خان سے متعلق جب سوال کیا گیا تو سنیل شیٹھی کا کہنا تھا کہ میں ان کی کامیابی سے ناخوش نہیں ہوں اور نہ ہی مجھے افسوس ہے، کیونکہ وہ میں اُس مقام پر اس لیے نہیں پہنچ سکا کیونکہ میں نے اپنے آپ کو سکڑ لیا تھا۔

مزید کہنا تھا کہ میں اس حوالے سے کسی کو الزام نہیں ٹھہرا سکتا، اگر میں نے کسی غلط فلم کو منتخب کیا، تو یہ میری غلطی ہے۔ ظاہر اب جب نام نہیں ہوگا تو دولت بھی جاتی رہے گی، کیونکہ جب فلمیں نہیں مل پائیں گی، تو تشہیر بھی نہیں ہوگی اور گمنامی کی زندگی ہی ہوگی۔

سنیل شیٹھی کی زندگی میں نشیب و فراز کچھ اس طرح آئے تھے کہ ان کے والد کچرا صاف کرنے والے جھاڑو لگانے والے تھے، اداکار بتاتے ہی کہ میرے والد جھاڑو لگا گھر چلایا کرتے تھے، مجھے میرے والد کے کام سے کوئی شرمندگی نہیں تھی۔

دوسری جانب اداکار کی نجی زندگی کی شروعات بھی کافی دلچسپ ہوئی تھی۔ سنیل شیٹھی اور ان کی اہلیہ کی شادی کا واقعہ بھی کافی دلچسپ ہے، جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔ سنی کی اہلیہ منیشا قادری کا تعلق پنجابی مسلم فیملی سے ہے، جبکہ سنیل کرناٹکا کے ہندو گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس وقت منیشا قادر جو کہ منا شیٹھی کے نام سے مشہور ہیں، ایک کاروباری خاتون ہیں۔ اگرچہ سنیل نے منیشا قادری کے گھر والوں سے رشتے کے لیے بھی درخواست کی، تاہم دونوں فیملیز میں مذہبی اختلاف کی بنا پر شادی سے انکار ہو گیا۔

سنیل شیٹھی کو اپنے اور منیشا کے گھر والوں کو منانے میں 9 سال لگے تھے، جس کے بعد 1991 میں دونوں فیملیز اس رشتے کے لیے راضی ہوئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts