اس بار امی سے عیدی نہیں لے سکوں گا ۔۔ اللہ نے رمضان کے مہینے میں اپنے پاس بلا لیا، مشہور شخصیات جو اس عید سب کو یاد آئیں گے

image

مشہور شخصیات کی زندگی ویسے تو کئی نشیب و فراز کا شکار رہتی ہے، لیکن جب زندگی سے کوئی جاتا ہے تو خوشیاں بھی ساتھ لے جاتا ہے، کیونکہ ان کی یاد ہر لمحہ تڑپاتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

فہد شیخ:

نوجوان اور نئے اداکاروں میں سب کی توجہ حاصل کرنے والے فہد شیخ کی زندگی بھی اُس وقت بدل گئی، جب ان کی والدہ رواں سال جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔

ظاہر ہے والدہ اور بیٹے کا رشتہ کافی قریبی اور محبت والا ہوتا ہے، چاہے غمی ہو یا پھر خوشی دونوں ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں، ایسا ہی کچھ فہد اور ان کی امی کے درمیان بھی تھا۔

اس عید والدہ کی کمی فہد کو شدت سے محسوس تو ہوگی، جبکہ والدہ سے عیدی لینے یا دینے کی کمی بھی شدت سے محسوس ہوگی۔

بشریٰ انصاری:

مشہور اداکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ بھی نومبر 2022 میں طویل عرصے سے بیمار رہنے کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔

ہر عید کے موقع پر تمام بہنیں والدہ کے ہمراہ خوشگوار لمحات بتاتی تھیں، لیکن بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کی رحلت کے بعد بشریٰ انصاری اور ان کی بہنیں اُس طرح خوشگوار لمحات نہیں بتا سکتی تھیں۔

کیونکہ والدہ کو علم ہی نہیں تھا کہ میری بیٹی سنبل اس دنیا میں نہیں رہی، لیکن سنبل کے بعد بشریٰ اور ان کی بہنیں والدہ کو عید کے موقع پر ان کے ساتھ لمحات ضرور بتاتی تھیں، جو کہ اب یاد ضرور آئیں گے۔

حدیقہ کیانی:

مشہور گلوکارہ اور اب اداکارہ، حدیقہ کیانی کی والدہ بھی عید ان کے ساتھ نہیں ہوں گی، والدہ کا اکتوبر 2022 میں انتقال ہو گیا تھا۔ جس کے بعد حدیقہ والدہ کو لے کر شدید افسردہ ہو گئی تھیں۔

کیونکہ والدہ کے ساتھ وقت بتاتی تھیں، ان کے ساتھ ہر خوشگوار، غم کا لمحہ بھی شئیر کرتی تھیں، یہی وجہ تھی اب ان کی یاد بھی شدید آتی ہے، اس عید پر بھی والدہ انہیں شدت سے یاد آئیں گی۔

دوسری جانب اپنے دل کی تسکین کے لیے حدیقہ نے بلوچستان کے بے سہارا اور سیلاب متاثرین کے لیے امداد شروع کی تھی، جس کی تصاویر صارفین کو خوب بھا گئی تھی۔

عامر لیاقت حسین:

رمضان ٹراسمیشنز کی جان، عالم آن لائن کی پہچان اور الفاظ کا سمندر، جس سے ہر دوسرا شخص قائل ہو جاتا تھا، عامر لیاقت حسین۔ جو ہر سال عید اپنے پیاروں کے ساتھ منایا کرتے تھے۔ اگرچہ بچوں سے دور ہوتے تھے مگر پھر بھی انہیں عیدی اور تحائف بھجوایا کرتے تھے۔

عامر لیاقت حسین کی اچانک رحلت نے جہاں ان کے چاہنے والوں کو افسردہ کیا وہیں ان کے بچوں کو یہ عید بابا شدت سے یاد آئیں گے۔

ارشد شریف:

مسکراہٹ چہرے پر رکھنے والے ارشد شریف، جس نے ہر حال میں سچ کا ساتھ دیا، آج ہم میں نہیں رہا۔

شہید ارشد شریف کی والدہ، بیویوں اور بچوں کو اس عید ارشد کی کمی اس حد تک محسوس ہو گی کہ شاید بیان بھی نہ کی جا سکے، کیونکہ بچوں عید کپڑے دلانا، بیگمات کی فرمائشیں، والدہ کا خیال، یہ سب ارشد بخوبی رکھنا جانتے تھے۔

لیکن یہ پہلی عید ہوگی، جب بوڑھی ماں کا بیٹا اس کے پاس موجود نہیں ہوگا۔

منشہ پاشا:

اداکارہ منشہ پاشا ویسے تو اداکاری کی بدولت سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتی ہیں، لیکن گزشتہ رمضان منشہ نے کراچی سے محض 4 گھنٹے کی دوری پر ایک مسجد تعمیر کرائی تھی۔

یہ مسجد منشا کے دل کے قریب اس لیے بھی تھی کیونکہ منشہ نے مسجد والد کی یاد میں بنوائی تھی، جبکہ مسجد کا نام مسجد طارق ہے، جو کہ ان کے والد کے نام پر رکھا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts