ایک وقت تھا جب پاکستان میں ہر خوشی کے موقع پر گھر کے افراد ایک ساتھ بیٹھ کر پاکستانی اداکاروں کے کامیڈی سے بھرپور ڈراموں کو دیکھا کرتے تھے، مگر آج اُن میں سے بیشتر اداکار قبروں میں ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو نے صارفین کا دل خوب موم کیا، جس میں ماضی کی مقبول ترین شخصیات جو ہر گھر میں اپنے حس مزاح، خوش اخلاق اور بہترین اداکاری کی بدولت دلوں میں گھر کر جاتے ہیں۔
لیکن کچھ ایسے ہیں جو کہ سب کو خوب جذباتی کر رہے ہیں کیونکہ ان کے ماضی کے ڈرامے، اسٹیج پروگرام اور میزبانی کا انداز سب کو آج بھی خوب یاد آتا ہے۔
تاہم اب اس 2023 کی عید اس لحاظ سے پھیکی ضرور ہو سکتی ہے ان مداحوں کے لیے جن کے پسندیدہ شخصیات اس عید پر اس دنیا سے وفات پا گئے۔ جیسے کہ عامر لیاقت حسین، ارشد شریف، قوی خان، رشید ناز، اسماعیل تارا، نیرہ نور، نیرجمال سمیت کئی مشہور ستارے اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سنہری دور کتنا حسین اور حس مزاح سے بھرپور ہوگا، جس میں عمر شریف، معین اختر دونوں ایک اسٹیج اداکاری کے دوران سب کو اپنے دلچسپ جملوں سے خوب ہنسنے پر مجبور کر رہے تھے۔
وہ بھی کیا دور تھا، جب مہدی حسن، استاد نصرت فتح علی خان اور نازیہ حسن کے گانے چاند رات اور عید کے دنوں پر مداحوں کو خوب اپنے اثر میں مبتلا کیے رکھتے تھے۔
اور پھر عید کے دنوں میں جنید جمشید، بانو قدسیہ اور اشفاق احمد جب کبھی کسی پروگرام میں شرکت کرتے تو عید کے دن کو مزید دوبالا کر دیتے تھے۔
دوسری جانب ایک ایسا بھی پروگرام تھا، جب پی ٹی وی نے سب کی توجہ خوب سمیٹی، جب کامیڈی کو بدتمیزی اور بے حیائی سے بالکل الگ دیکھا جاتا تھا، ایک ایسا ہی ڈرامہ تھا عید ٹرین، جس میں بے شمار اداکار شامل تھے، اور ہر اداکار اپنے آپ میں ہر فن مولا تھا۔
اب ظاہر ہے، جہاں اتنے ستارے ہوں گے، تو جگمگائیں گے ہی، عید ٹرین کے ڈرامے میں ایک ٹرین کا منظر دکھایا گیا ہے، جس میں مسافر اپنوں میں عید منانے جا رہے ہوتے ہیں، اس اسپیشل پلے میں معین اختر، دردانہ بٹ سمیت کئی مشہور اور مقبول اداکاروں کی جانب سے شرکت کی گئی تھی۔
اس ڈرامے کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں ہر اداکار نے اپنے رنگ کو خوب ناظرین تک پہنچایا، جبکہ ایک مسافر کی آپ بیتی اور ٹرین میں ہونے والی گہما گہمی کو بھی خوب ناظرین تک پہنچایا۔