تیرے بن ڈرامے کی ہر قسط نے مداحوں کو اپنی جانب کھینچ کر رکھا ہے، کبھی تعریفوں کے پُل تو کبھی تنقید کے ایسے نشتر کے کرداروں کو ہی بدکردار ثابت کردیا جاتا ہے، کبھی بھارتی کلچر کی عکاسی تو کبھی مُحبت کی اعلیٰ مثال، کہیں چُڑیل میرب تو کبھی پاکستانی لڑکیوں کا سب سے زیادہ پسندیدہ مرتسم اور ایسے دولہے کی فرمائش ۔۔ یہ سب اس ڈرامے کی خاصیت شروع ہی سے رہی ہیں۔ اب اس ڈرامے کی کل آنے والی قسط پر سوشل میڈیا صارفین بہت زیادہ شدت سے بھڑک اٹھے ہیں۔ آپ نے بھی دیکھا ہوگا تو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ ہم یہاں کس سین کی بات کر رہے ہیں۔ بتانے سے بہتر ہے کہ آپ اس ویڈیو کلپ کو خود ہی دیکھ لیں:
ڈرامے کے اس سین پر سوشل میڈیا صارفین کہتے ہیں کہ پتہ نہیں مرتسم یعنی وہاج کی اصلی بیوی کیسے میرب کو مرتسم کے پاس برداشت کر رہی ہے اس کو 20 توپوں کی سلامی ہے، دوسرا یہ کہ بے حیائی کی دکان بنا دیا گیا ہے یہ ڈرامہ تو، بھارتی طرز کو اتنا زیادہ دکھا دیا گیا ہے کہ اب صرف کردار پاکستانی اور سکرپٹ انڈین لگتی ہے۔ رمضان میں ایسے سین دکھانا نا مناسب ہے، آپ اسلامی ریاست میں رہتے ہوئے ایسے کام دکھائیں گے تو نوجوان نسل بھی اسی کی جانب متوجہ ہوگی۔ لیکن کسی نے یہ بھی کہا کہ جتنی چاہے تنقید کرلی جائے ڈرامہ تو ہٹ لسٹ میں ہی رہے گا۔