شادی کا نام سُن کر ہی ڈر جاتی ہوں، ایسا لگتا ہے اب یہ کمی کوئی پوری نہیں کرسکے گا۔۔ ماضی کے انٹرویو میں شادی کا تلخ ترین تجربہ شیئر کرنے والی اداکارہ اور مایہ ناز گلوکارہ جنہوں نھے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت اور امریکہ میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا، انہوں نے اب چھپ کر دوسری شادی کرلی۔
گلوکارہ کومل رضوی نے امریکہ کی امیر ترین شخصیت علی اُپل سے دوسری شادی کیلیفورنیا میں کرلی جس کی تصاویر خود کومل رضوی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ آپ اپنی زندگی میں اس کو منتخب کریں جو آپ کی خوشیوں اور کامیابیوں کے لیے پُرامید ہو آپ کو سب سے زیادہ حسین دیکھنا چاہے۔
ان کی شادی کے ایونٹ کی ویڈیو ان کے بھائی حسن نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی اور لکھا کہ میری بہن میں آج اتنا خوش ہوں اور خُدا سے تمہاری خوشیوں کے لیے صدا دعائیں کرتا رہوں گا، جو کچھ بھی ہوا وہ گزر گیا آگے ایک کامیاب ازدواجی زندگی تمہارا انتطار کر رہی ہے۔
کومل کے شوہر کون ہیں؟
کومل رضوی کے شوہر علی اُپل ایک کامیاب بزنس مین ہیں جو سی ای او ہیں سیلیکون ویلی آئی ٹی کمپنی کے اور ملٹی بلین ڈالر کمپنی کے مالک بھی ہیں۔