ماں بننے والی ہوں پھر بھی روزے رکھے.. ثنا خان کا بچے کی پیدائش سے متعلق اہم انکشاف

image

"جب اپنی کزنز اور سہیلیوں کو حمل کے دوران روزہ رکھتے دیکھتی تھی تو خیال آتا تھا کہ میں کبھی ایسا نہیں کرسکوں گی لیکن میں نے رمضان میں پورے روزے رکھ لئے۔ میرے شوہر انس اور سسرال والے بھی اس بات پر حیرت کا شکار ہیں"

یہ کہنا ہے بھارت سے تعلق رکھنے والی سابق اداکارہ ثناء خان کا جو ماں بننے کے عمل سے گزر رہی ہیں۔ گزشتہ روز بھارتی میڈیا کو دیے جانے والے انٹرویو میں ثناء خان نے اپنے حمل اور رمضان کے روٹین کے بارے میں کھل کر بات کی۔

رمضان عبادت کا مہینہ ہے

ثنا خان کہتی ہیں کہ رمضان صرف دن بھر بھوکا رہنے، افطار میں اچھے کھانے کھانے اور اچھے کپڑے پہننے کا نام نہیں ہے بلکہ یہ عبادت کا مہینہ ہے۔

ہر سال سعودی عرب جاتی ہوں

ثناء خان کا کہنا تھا کہ ایک حاملہ عورت اگر رمضان کے 30 روزے رکھتی ہے تو دراصل وہ 60 روزے رکھتی ہے۔ میں ہر سال رمضان کا مہینہ سعودی عرب میں گزارتی ہوں البتہ اس سال جون میں بچے کی متوقع پیدائش کی وجہ سے ممبئی میں اپنے خاندان کے ساتھ ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts