اکثر مشہور اداکاروں سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں جو کہ سب کو بھا جاتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران بھی کر ہی جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ چند ایسے ہی مشہور اداکاروں سے متعلق بتائیں گے۔
رنبیر کپور:
مشہور اداکار رشی کپور اگرچہ اپنے غصے کی وجہ سے جانے جاتے تھے تاہم ان کے بیٹے رنبیر کپور والد کی اس حرکت سے اتنا ہی دور ہوتے جاتے تھے۔
اپنے ایک انٹرویو میں رنبیر نے اس بات کا اعتراف کی کہ کاش والد کی وفات سے پہلے میں ان سے قریبی ہو جاتا، ان سے دوستانہ رویہ اختیار کر لیتا، دراصل اداکار اپنے والد کے مقابلے میں اپنی والدہ سے زیادہ قریبی ہیں۔
وہ بتاتے ہیں کہ والد کے ساتھ ان کا تعلق کچھ ایسا تھا کہ کبھی انہوں ںے والد کے ساتھ لائن کراس نہیں کی، کئی بار میں سوچتا تھا کہ مجھے والد کے ساتھ وقت بتانا چاہیے۔
ارجن کپور:
مشہور پروڈیوسر بونی کپور اور اداکارہ سری دیوی کے سوتیلے بیٹے ارجن کپور ایک وقت تھا جب والد سے شدید نفرت کرتے تھے۔
2014 کے ایک انٹرویو میں اداکار نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری والدہ نے والد کی دوسری شادی پر انہیں زہر نہیں دیا، دراصل دوسری شادی پر جس طرح والدہ شدید تکلیف میں تھیں، ویسی ہی اداکار بھی دل ہی دل اس غبار کو برداشت کر رہے تھے۔
لیکن بیٹے نے سمجھدرای سے کچھ یوں کام لیا کہ سوتیلی ماں کو بھی قبول کر لیا۔ لیکن ایک وقت تھا کہ بیٹا والد کو اس حد تک ناپسند کرتا تھا کہ اپنی خواہش تک کا اظہار کر دیا کہ اگر جھانوی اور خوشی کپور نہ ہوتیں تو میں والد سے مکمل طور پر علیحدہ ہو جاتا، انہیں بالکل بھی پسند نہیں کرتا۔
سنی دیول:
سنی دیول پر بھی ایک وقت ایسا آیا تھا جب ان کی والد کی دوسری شادی اور وہ بھی شادی کی خاطر اسلام قبول کرنے کی نوبت پر وہ اور بابی دیول شدید افسردگی کا شکار تھے۔
کیونکہ والدہ کی آنکھ میں آنے والا آنسو ان سے برداشت نہیں ہو پا رہا تھا، ایسے میں سنی دیول نے اپنے برتاؤ سے بھی یہ بتانا شروع کر دیا تھا کہ انہیں والد کا یہ قدم اچھا نہیں لگا اور ہیما مالنی بھی ان کے ردعمل سے بخوبی واقف ہو گئی تھیں۔
تاہم دھرمیندر نے اپنے بیٹے کو سمجھایا اور یہ بھی بتایا کہ دوسری شادی سے تم بچوں اور پہلی اہلیہ کی اہمیت ختم نہیں ہوگی، جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات پہلے جیسے ہوئے۔
ریکھا:
اداکارہ ریکھا اگرچہ اب اُس طرح جوان نہیں مگر آج بھی انہیں اپنے والد کی بے حسی اور بے رخی ستاتی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ریکھا نے بتایا کہ ان کے والد تامل فلموں کے اداکار جیمنی گنیشن کبھی بھی مجھے اپنی اولاد نہیں سمجھتے تھے۔
4 شادیاں کرنے کی وجہ سے ریکھا کی والدہ کئی بار شوہر کی بے رخی اور امداد کی منتظر رہتی، یہی وجہ تھی کہ وہ اکیلی ریکھا کو سنھبالتیں، معاشی تنگدستی اس حد تک تھی کہ اداکارہ نے اسکول تک چھوڑ دیا۔
گووندا:
اداکار گووندا کی زندگی میں بھی کچھ ایسا ہوا تھا جس کے بعد وہ میڈیا کی توجہ آج تک خوب حاصل کرتے ہیں۔ گووندا اور ان کے والد آرن کمار دونوں ہی اپنے وقت کے بہترین اداکار مانے جاتے ہیں۔
آرن کمار نے 1941 میں نرملا دیوی سے شادی کی تھی جو کہ شادی سے پہلے مسلمان تھیں، اپنا مذہب تبدیل کیا اور شاید کی، لیکن شادی کے بعد جب گووندا اس دنیا میں آںے والے تھے تو والدہ نے مذہبی راہ اختیار کرلی۔
جس کے بعد وہ شوہر سے بھی دور ہونے لگیں، مذہبی راہ اختیار کرنے کے بعد شوہر کے قریب نہیں آتی تھیں، یہی وجہ تھی کہ شوہر اس سب کا ذمہ دار گووندا کو سمجھتے تھے۔ اپنی زندگی میں آرن کمار نے گووندا کو اپنا بیٹا تک تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
لیکن زندگی کے آخر سالوں میں گووندا سے اپنے والد کی قربت بڑھ گئی تھی اور دونوں ایک ساتھ رہنے لگے تھے۔