گلوکار فرحان اور عروہ کی شادی 3 سال سے طلاق کی افواہوں کی نظر ہو رہی تھی ہر کوئی سوشل میڈیا پر ان کی طلاق کا چرچہ کرتے دکھائی دیتا تھا اور پھر ان دونوں کے بیانات میں تضاد اور کھلی وضاحت نہ دینے پر سب نے ہی یہ سوچ لیا تھا کہ شاید دونوں میں علیحدگی یا سچ میں طلاق ہو گئی ہے جس کی وجہ سے یہ دونوں خاموشی سے اپنے بُرے وقت کو چھپا رہے ہیں۔ ہر کوئی ان کی پُرانی تصاویر اور آپس میں مُحبت کی باتیں یاد کرکے دعائیں دیتا تھا لیکن طلاق کی افواہوں نے رشتے کی مضبوطی کو یکسر ٹوٹا ہوا ظاہر کیا۔
مگر اب عید کے موقع پر دونوں کی ایک ساتھ مُحبت بھرے انداز میں تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئیں۔ ان کی ایک ساتھ تصاویر نے یہ بات واضح کردی کہ ان کی طلاق نہیں ہوئی تھی، شاید کوئی آپسی اختلافات ہوں۔ لیکن صارفین ان کے ساتھ رہنے پر بہت خوش ہیں، سب ہی نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
عید پر عروہ نے گُلابی پنک اور فرحان نے سفید رنگ کا انتخاب کیا، دونوں ہی بہت اچھے لگ رہے ہیں۔ واضح رہے 22 نومبر 2016 کو جوڑے نے اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا، جس کے 1 ماہ بعد دونوں 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔