برقع عورت کی عزت کو بڑھاتا ہے۔۔ مشہور اداکارہ شلپا شیٹھی نے برقع کیوں اوڑھا تھا؟

image

مشہور اداکاروں سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کو حیران تو کرہی دیتی ہیں، تاہم سب کی توجہ کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

بالی ووڈ اداکار شلپا شیٹھی ویسے تو اپنی اداکاری کی بدولت سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتی ہیں، تاہم ان کی ڈائیٹ، کھانے پینے پر کی جانے والے پابندیاں اور ان کی صحت کا راز سب کو بھا جاتا ہے۔

عام طور پر بالی ووڈ میں یہ رواج بھی عام ہے، کہ جب کبھی کوئی فلم ریلیز ہوتی ہے، تو اس کی کامیابی کے لیے بھارتی اداکار خواجہ غریب نواز سمیت دیگر اولیاء کے مزارات پر چادر ضرور چڑھاتے ہیں، اور فلم کی کامیابی کے لیے بھی دعا کرتے ہیں۔

لیکن شلپا شیٹھی کے ساتھ کچھ ایسا ہوا جو شاید آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے، اپنے ایک بیان میں مشہور عالم دین اور بھارتی مذہبی رہنما فیض سید نے اس واقعے کا ذکر کیا ہے۔

وہ بتاتے ہیں کہ اجمیر شریف پر زیارت کی غرض سے وہ جا رہی تھیں، لیکن یہ ڈر بھی تھا کہ لوگوں کا ہجوم انہی گھیر لے گیا، ایسے ہی مکھیاں میٹھی چیز پر آتی ہیں۔ اداکارہ بتاتی ہیں کہ کسی نے مجھے تجویز کیا کہ آپ برقع اوڑھ کر چلی جائیں، آپ کو کوئی پہچان نہیں پائے گا۔

بالکل ایسا ہی اداکارہ نے کیا اور وہ خود بھی حیران تھیں کہ کوئی انہیں پہچاننا تو دور کسی نے انہیں دیکھا تک نہیں اور ان کا راستہ خود بخود صاف ہوتا گیا، فیض سید بتاتے ہیں کہ یہ ہے برقع کی فضیلت۔

شلپا شیٹھی گزشتہ چند دنوں سے اپنے شوہر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی چرچہ میں تھیں، تاہم اب ان کے شوہر پر میڈیا کی خاموشی کے بعد وہ بھی اب اُس طرح میڈیا کی نظروں میں نہیں ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts