اولاد ایک ایسی نعمت ہے، جو کہ ہر ایک جو نصیب نہیں ہوتی ہے، تاہم کچھ مشہور اداکار ایسے ہیں، جنہوں نے پہلی اولاد کے انتقال کے بعد اپنی اہلیہ کا خیال رکھا۔۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
مشہور بھارتی اداکارہ کاجول کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے دور کی دلچسپ اداکارہ رہی ہیں، اس وقت بھی وہ بالی ووڈ پر خوب راج کررہی ہیں۔
لیکن ان کی زندگی میں ایک ایاس وقت بھی تھا جب وہ ٹوٹ کر رہ گئی تھیں، ان کی پہلی اولاد اس دنیا میں آںے سے پہلے ہی چل بسی۔
شادی کے محض چند سال میں ہی جب کاجول 6 ہفتوں کی حاملہ تھیں، تو ان پر اس بات کا انکشاف ہوا کہ بچے کی حالت صحیح نہیں بلکہ اس سے خود کاجول کی جان کو بھی خطرہ ہے۔ اہلیہ کی جان کی خاطر اجے دیوگن نے ماں کو بچانے کا فیصلہ کیا تھا۔
اسی طرح کنگ خان کے ہاں بھی اُس وقت افسردگی کا سماں تھا، جب 1997 میں ان کی اہلیہ کا مس کیرج ہوا۔
30 سالہ خوشگوارزندگی میں جوڑے نے کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، تاہم سب سے مشکل لمحہ اولاد کا بچھڑنا تھا، شاہ رخ نے ایک موقع پر بتایا کہ ارحان سے پہلے گوری کا ایک مس کیرج ہوا تھا۔
مشہور اداکار عامر خان اور کرن راؤ اگرچہ اب الگ ہو چکے ہیں، تاہم دونوں اُس وقت ایک دوسرے کی قوت اور ہمت بن کر ابھرے جب 2009 میں کرن راؤ کا مس کیرج ہوا۔
اس سب میں عامر خان نے اہلیہ کا ساتھ نہیں چھوڑا اور ہر لمحہ کرن کی ہمت بنتے رہے۔