بہن کیلئے کروڑوں کے 2 گھر خرید لیے۔ جی ہاں یہ بڑا پن دیکھایا ہے مشہور بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے۔ جنہوں نے اپنی جان سے پیاری بہن کو ایسا تحفہ دیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے پرائز سرٹیفیکیٹ کے تحت بہن کو جو گھر تحفے میں دیے، ان کی ملکیت 7 کروڑ 68 لاکھ روپے ہے جوکہ دہلی کے اچھے علاقے اے بی نیئر جوہر روڈ پر قائم ہے۔ ان دونوں فلیٹس میں سے ایک کا رقبہ 1 ہزار 197 اسکوائر فٹ اور دوسرے کا 889 اسکوائر فٹ ہے۔
صرف یہی نہیں اپنے لیے بھی اس معصوم دکھنے والی اداکارہ نے عالی شان اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کی قیمت 37 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے اور یہ باندرا ویسٹ پالی ہلز کے علاقے میں واقع ہے۔
اس مہنگے اور عالی شان فلیٹ کا کل رقبہ 2 ہزار 497 اسکوائر فٹ ہے جس کی رقم 10 اپریل کو ادا کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ اداکارہ عالیہ کی بہن شاہین کو ڈپریشن کی بیماری ہے جس کا ذکر انہوں نے کئی مرتبہ میڈیا کے سامنے بھی کیا اور جذباتی ہو گئی۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنا زیادہ وقت بہن کے ساتھ گزارتی ہیں۔
اس کے علاوہ عالیہ انہیں سیر و تفریح کیلئے بھی اکثر ساتھ لے جاتی اور پھر ان ہی کی من پسند ڈشز اور جوسز خود بھی پیا کرتی تاکہ انہیں اچھا محسوس ہو سکے۔