لڑکی کو اگر من پسند دولہا مل جائے تو اس کیلئے زندگی جنت بن جاتی ہے پر اگر وہی انسان اسے چھوڑ دے تو وہ بکھر جاتی ہے۔ بالکل ایسا ہی ملک کی مشہور شخصیت متھیرا کے ساتھ بھی ہوا، جو اپنی طلاق پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔
دراصل آج سے چند دن پہلے متھیرا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جس کی ویڈیو اب دوبارہ سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ پروگرام میں پاکستان کی مشہور خاتون سامعہ خان جو ستاروں کی چال بتاتی ہیں انہوں نے کہہ ڈالا کہ لوگ ان پر تنقید کرتے ہیں پر اندر سے یہ ایک گھریلو خاتون ہیں۔
جن کیلئے ان کا گھر ہی سب کچھ ہے۔ان کی خاصیت ہی یہ ہے کہ یہ اپنے بچوں سے بے انتہا پیار کرنے والی اور شوہر کی پرستش (پوجا) کرنے والی خاتون ہیں۔
اور میں سوچتی ہوں کہ جو ان کے ساتھ نہ چل سکا وہ بد نصیب ہوگا۔ جس پر متھیرا کہنے لگی کہ بد نصیب تو نہیں کہا جا سکتا کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ وقت ہی ایسا خراب چل رہا ہوتا ہے جس کی وجہ سے 2 انسان الگ ہو جاتے ہیں۔
یہاں یہ بات میں نے اس لیے کی کیونکہ میرا سابق شوہر کے ساتھ وقت اچھا گزارا اور اللہ پاک کی طرف سے مجھے خوبصورت بیٹا ملا جو میرا سب سے بڑا تحفہ ہے۔
یہی نہیں بلکہ اب بھی سابق شوہر سے تعلقات اچھے ہیں،دوستی کا رشتہ ہے۔ جب بھی اسے میری ضرورت ہو میں مدد کر دیتی ہوں جیسا کہ گزشتہ دنوں میں اس نے مجھ کو اپنا ایک گانا بھیجا جس کی تشہیر میں نے خود کی تھی۔