شہر کراچی ملک پاکستان کا حسن ہے۔ جس طرح یہاں کے لوگوں نے اللہ پاک نے خاص نعمت سمندر سے نوازا ہے بالکل اسی طرح یہاں کے رہائشیوں کے ہاتھ میں لزیز بریانی بنانے کا بھی جادو چھپا رکھا ہے۔ مختصراََ یہ کہ اگر کوئی فرد کراچی کی سیر کو آئے اور بریانی نہ کھائے یہ زیادتی ہوگی۔
مگر اب اسی بریا نی کی بات کرتے ہوئے ملک کی مشہور ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے مذاق اڑایا ہے جس کے بعد کراچی کی عوام غصے میں آگئی۔ انہیں عوام نے کیا کہا یہ بتانے سے پہلے آپ یہ ویڈیو دیکھ لیں۔
ہوا کچھ یوں کہ نجی ٹی وی کے پراگرام میں یہ سونیا حسن کے ساتھ شریک ہوئیں جہاں ان سے اینکر نے سوال پوچھا کہ گھر میں سب سے زیادہ ڈش کون سی بنتی ہے؟
تو انہوں نے بڑے فخر سے کہا کہ ہم کراچی والے ہیں کچھ ہو نا ہو بریانی تو ضرور بنتی ہے جس پر میزبان نے کہا کہ دیکھو جی یہ آئی نا کراچی والی، اتنے میں ایمان بول پڑیں کہ " ہاں بھئی آ گئیں کیراچی والیں"۔
اس جملے پر اب سب ہی ہنسنے لگے۔ برحال جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو عوام نے انکو آڑھے ہاتھوں لیا۔