مشہور بھارتی اداکاروں کی زندگی میں ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتے ہیں، کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ سب کو افسردہ بھی کر جاتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار جوڑے شلپا شکلانی اور اپوروا اگنی ہوتری سے تعملق ایک ویڈٰو نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، جس میں اداکاروں کے ہاں پیدا ہونے والی بیٹی نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
اداکارہ شلپا اور اپوروا کی زندگی اگرچہ ڈراموں کی توجہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہے، تاہم اس سب میں جب دونوں 18 سال بعد ماں باپ بن گئے، تو ان کی زندگی ایک طرح سے مکمل ہو گئی۔
کیونکہ 18 سال بے اولادی کی وجہ سے دنیا نے نہ صرف ان کے خلاف باتیں کیں ، بلکہ باجنھ پن سمیت کئی طعنے بھی دیے۔ اداکارہ بتاتی ہیں کہ ان کا خواب تھا کہ وہ شادی کے بعد ایک پیاری سی بیٹی کی ماں بنیں، اور آج ان کا خواب پورا ہو گیا ہے۔
لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ 18 سال بعد اداکار جوڑے نے بیٹی کو گود لیا ہے، اب بیٹی کے آںے ے بعد نجہاں دونون کی زندگی میں ایک بہار سی آ گئی ہے، وہیں اب دونوں اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے بھی پورے جتن کر رہے ہیں۔
بھارتی ڈرامہ انڈسٹی کے اداکار اپووروا اور اداکارہ شلپا نے کئی ڈراموں میں کام کیا ہے، جبکہ دونوں اپنےی اداکاری کی بدولت ہی سب کی توجہ حاصل کر چکے ہیں، لیکن شادی کو 18 سال کا عرصہ ہو چکا تھا اور دونوں کے ہاں کوئی اولاد نہ تھی۔
جس کی وجہ سے دونوں سماج کی باتوں کو بھی سن رہے تھے اور ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے بھی دکھائی دے رہے تھے، تاہم اب ان کی بیٹی اشانی نے دونوں کی زندگی کو ایک نئے سفر کی جانب بھیج دیا ہے۔