اداکاروں کے درمیان کچھ ایسی رنجشیں بھی موجود ہوتی ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں، جبکہ کچھ تو ایسی ہوتی ہیں، جو کہ سب کے لیے حیرانی کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
اداکارہ رانی مکھرجی کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا جس کی وجہ سے وہ بھارتی میڈیا کی توجہ میں آ گئی تھیں، دراصل یہ واقعہ رانی مکھرجی اور امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کے درمیان پیش آیا تھا۔
رانی مکھرجی اپنے وقت کی بے مثال اداکارہ ثابت ہو چکی ہیں، دوسری جانب جیا بچن بھی کسی سے کم نہ تھیں، دونوں نے جہاں سب کی توجہ اپنے دلچسپ انداز کی بدولت حاصل کی وہیں دونوں کے درمیان چلنے والی سرد جنگ بھی خوب توجہ حاصل کر رہی تھی۔
جیا بچن رانی مکھرجی کو مغرور، منہ پھٹ اور ناپسند کرتی تھیں، واضح ان دنوں جب ان کا یہ موقف سامنے آیا، ابھیشیک بچن اور رانی مکھرنی کافی قریب آ گئے تھے، یہاں تک کہ دونوں نے شادی کا ارادہ بھی کر لیا تھا، تاہم والدہ کا فرمانبردار بیٹا ہونے کی وجہ سے ابھیشیک نے رانی سے تمام تعلقات منقطع کر دیے۔
لیکن کہانی یہاں ختم نہیں ہوئی، کیونکہ فلم لگا چنری میں داغ کی شوٹنگ کے دوران رانی مکھرجی اور جیا بچن کے درمیان کچھ ایسا ہوا جس نے سب کی توجہ خوب سمیٹی۔
دراصل اس جنگ کی وجہ یہ تھی کہ رانی مکھرجی بچن فیملی سے کافی قریبی تھیں، جبکہ ابھیشیک کی شادی میں بھی انہیں دعوت نہیں دی گئی۔
بھارتی سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق شوٹنگ کے دوران جیا بچن نے ساتھی اداکارہ کے ساتھ مل رانی مکھرجی کی طرف دیکھ کر کچھ اس طرح ہنسنا شروع کیا، جس سے رانی مکھرجی غصے سے نیلی پیلی ہو گئیں، مگر کچھ کہا نہیں۔
اگرچہ میڈیا کے سامنے مسکرا کر دیکھنے والی یہ دونوں اداکارائیں آنکھوں ہی آنکھوں میں ایک دوسرے کو کس طرح کھا جاتی ہیں، یہ شاید میڈیا کی آنکھ بخوبی پہچان لیتی ہے۔