دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو بڑا ہدف دے دیا، قومی کھلاڑی زنز کا انبار دیکھ کر پریشان آگئے

image

کیوی بلے بازوں کی جانب سے شاہینوں کو بڑا ہدف دے دیا گیا جس کے بعد قومی کھلاڑی پریشان ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 337 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب ان کی جانب سے بڑا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔

کیوی بلے باز ڈیرل مچل نے پنڈی کی پچ پر پھر سنچری اسکور کی اور اس مرتبہ نیوزی لینڈ نے پہلے سے زیادہ رنز کا ڈھیر لگا دیا۔

مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US