مجھے لڑکیوں سے دوستی نہیں، بلکہ نکاح چاہیے تھا ۔۔ شمعون عباسی نے اپنی شادی پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سُنا دی, ویڈیو

image

اداکار شمعون عباسی نے سب سے پہلے اپنی کزن اداکارہ جویریہ عباسی سے شادی کی، ان کے بعد حمائمہ ملک، جویریہ رندھاوا اور اب شیری شاہ سے شادی کی۔ پچھلے ماہ شمعون اور شیری کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں، جہاں کچھ لوگوں نے دونوں کو ساتھ خوش رہنے کی دعائیں دیں وہیں تنقید کرنے والوں نے اپنی منفی باتیں بھی کم نہ کیں۔ سوشل میڈیا پر اکثر لوگ شمعون کے شادیاں کرنے پر اعتراض کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں شمعون عباسی نے لوگوں کو کھری کھری سنادی، انہوں نے کہا کہ میں شادیاں کرتا ہوں کیونکہ یہ میری تعلیم ہے، مجھے سکھایا گیا ہے کہ جو پسند ہو اس سے نکاح کرلو، نکاح کیا ہے؟ خُدا کی مرضی کے بتائے ہوئے طریقے سے کسی کو زندگی میں شامل کرنا ہے۔ 4 لوگوں کو گواہ بنا کر کھڑے کرنا تاکہ کسی سے جائز طریقے سے مُحبت کی جاسکے۔ لوگوں کے تنقید کرنے کا مقصد سمجھ نہیں آتا، اب کیا گھر میں لڑکیاں پال لوں؟

اداکار شمعون نے یہ بھی کہا کہ اسلامی معاشرے میں اگر گرل فرینڈ کا رواج صحیح سمجھا جاتا ہے تو یہ غلط ہے۔ کبھی میرا کسی سے چکر ہو یہ آپ نے نہیں سنا ہوگا، ہاں شادیوں کا سنا ہوگا۔ مجھے تو اس کلچر کا ہی نہیں معلوم تھا۔ نکاح سے علاوہ اگر لڑکیاں میرے ساتھ رہیں تو یہ حرام ہے، اس کو میں پسند نہیں کرتا۔ لوگ کہتے اتنی شادیاں کیوں کیں آپ نے ارے بھائی مجھے زندگی چاہیے، لڑکیوں کی دوستی نہیں ۔۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts