امی رکشے میں اسکول لے جاتی تھیں تو مجھے بہت ۔۔ کومل عزیز کو بچپن میں اسکول جاتے وقت کس بات پر غصہ آتا تھا؟ انکشاف کردیا

image

“میں اور میری بہن بچپن میں اسکول میں کافی مشہور تھے۔ ہم پڑھائی کے علاوہ نعتیں بھی پڑھتے تھے اور ہر چیز میں آگے آگے رہتے تھے لیکن جب امی ہمیں رکشے میں اسکول چھوڑنے جاتی تھیں تب بہت شرمندگی ہوتی تھی“

یہ کہنا ہے اداکارہ کومل عزیز کا جنھوں نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کرتے ہوئے اپنی بچپن کی یادوں کے بارے میں بات کی۔ کومل کہتی ہیں کہ سب بچے اسکول وین سے جاتے تھے اور اس میں یہ پتا نہیں چلتا تھا کہ کون بچہ امیر ہے اور کون غریب لیکن جب وین کسی وجہ سے نہیں آتی تھی تو ان کی امی انہیں رکشے سے اسکول چھوڑنے جاتی تھیں جو اس وقت انھیں برا لگتا تھا۔

امی رکشے والے سے کرایہ پر بحث کرتی تھیں

کومل عزیز کا کہنا ہے کہ ہم امی سے کہتے تھے کہ اسکول میں ہماری عزت ہے سب بچے کیا سوچیں گے کہ ان کے پاس گاڑی نہیں ہے تو امی کہتی تھیں کہ اسکول تو جانا ہے اب گاڑی نہیں ہے تو رکشے سے ہی چھوڑوں گی۔ اتنا ہی نہیں بلکہ کومل کہتی ہیں کہ امی رکشے والے سے کرایے پر بحث کرتی تھیں جو اور برا لگتا تھا۔

اب اس بات پر فخر ہوتا ہے کہ

البتہ اب کومل کے مطابق انھیں اس بات پر فخر محسوس ہوتا ہے کہ ان کی والدہ نے انھیں کتنی مشکل سے پالا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ہم میں جستجو تھی تو ہم آگے آئے اور ہمیں اس بات پر فخر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts