سابقہ اداکارہ نور بخاری کے ہاں 40 سال کی عمر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ جس کا با ضابطہ اعلان انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بچے کے پاؤں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اللّٰہ نے مجھے بیٹے سے نوازا ہے الحمدللّٰہ، میرے بیٹے محمد علی رضا کو اپنی دعاؤں میں رکھیں۔
اس سے قبل بھی
اداکارہ نور بخاری کے ہاں 2020 کے شروع میں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، یوں اب اِن کی ایک بیٹی اور 2 بیٹے ہو گئے ہیں۔
اداکارہ نور بُخاری اس وقت اپنے چوتھے شوہر عون چوہدری کے ساتھ رہتی ہیں۔ ان کی شادیوں پر مداحوں کو تعجب ہوتا ہے۔
واضح رہے انہوں نے سب سے پہلے 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے شادی کی جو صرف 2 سال رہی، اس کے بعد 2010 میں فاروق مینگل سے شادی کی جو اسی سال طلاق کا باعث بنی اور اس کے بعد 2012 میں عون چوہدری سے شادی کی جو اسی سال ٹوٹ گئی، پھر انہوں نے 2015 میں گلوکار ولی حمید سے شادی کی اور 2 سال بعد یہ بھی ٹوٹ گئی۔ جس کے بعد 2020 میں انہوں نے اپنے تیسرے شوہر سے دوبارہ شادی کی جن کے ساتھ اب یہ ان کا دوسرا بیٹا ہے۔