زندگی میں نیک اور من پسند جیون ساتھی مل جائے تو یہ دنیا رنگین محسوس ہوتی ہے۔ تو بالکل آج ہم آپکو یہی بات بتانےجا رہے ہیں جس جوڑی کے آپ دیوانے ہیں ان کی شادی ہوئی کیسے آخر؟ آئیے جانتے ہیں دلچسپ و حیران کن کہانی۔
عثمان پیر زاد کہتے ہیں کہ میں اپنا پہلا پی ٹی وی کا ڈرامہ کر رہا تھا اور اسی ڈرامے سے مشہور بھی ہوا مگر اسی وقت مجھ کو ثمینہ دیکھتے ہی پسند آ گئی تھیں۔
ہوا کچھ یوں کہ ان کی کزن میرے ساتھ ڈرامے میں کام کر رہی تھیں تو یہ ان سے ملنے کیلئے شوٹنگ کے دوران آئیں تو میں نےانہیں زندگی میں پہلی مرتبہ دیکھا۔
بس پھر اس کے بعد ہم دونوں میں بات چیت ہونے لگی اور ایک دوسرے کو ہم پسند بھی کرتے تھے یہی وجہ ہے کہ انہیں دیکھنے کے 2 سال بعد یعنی کہ 1975 میں ہم دونوں نے گھر والوں کو بتائے بغیر شادی کر لی۔
یہی نہیں پھر ایک دن میں نے ایسا کیا کہ ثمینہ کو بن بتائے لاہور سے نکلا اور کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گیا۔
اب بنا جھجکے میں نے دروازے کھٹکھٹایا تو ان کی والدہ دروازے پر آئیں اور مجھے دیکھ کر حیران ہو گئیں کہ میں یہاں کیسے؟ وہ اس لیے حیران ہوئیں کہ اس وقت میرے ڈرامے بہت زیادہ مشہور ہو چکے تھے تو وہ یہ سوچ رہی تھیں کہ بڑا اداکار یہاں کیا کرنے آیا ہے؟ مزید یہ کہ اب اسی وقت میں نے کہا۔
دیکھیں جی میں یہاں آپ کی بیٹی سے ملنے آیا ہوں، مجھے یہ کام اچھا نہیں لگتا کہ ثمینہ سے یوں ریسٹورنٹ یا پھر کالج کے باہر ملوں تو آپ اگر اجازت دیں تو میں یہاں آپ کے سامنے بات کر سکتا ہوں۔ جس پر انہوں نے مجھے اجازت دے دی۔
یہی وجہ ہے کہ میں آج بھی ان کی عزت کرتا ہوں کیونکہ بہت اچھی اور اخلاق والی ساس تھیں میری۔