پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے بالی ود فلم لکھا چھپی کے پرودیوسر موجی بسر سے شادی کرلی۔ دونوں کی شادی دبئی میں 1 مئی 2013 کو مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ مدیحہ نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا ہم نے ایک نئی زندگی کا سفر شروع کردیا ہے۔
مدیحہ امام کے شوہر سے متعلق سوشل میڈیا صارفین حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھ رہے ہیں یہ چائنیز ہے، جاپانی ہے یا ہندو؟ کسی نے تو ان کو غیر مسلم قرار دے دیا۔ جبکہ ان کی تصاویر سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ مدیحہ کے نکاح کی تصویر شیئر کی جا رہی ہیں۔ مدیحہ نے اپنے خاص دن پر ڈیزائنر زارا شاہجہان کا جوڑا پہنا، ان کا میک دبئی کی مشہور میک اپ آرٹسٹ آنا خان نے کیا۔