اداکارہ نادیہ جمیل کے والد انتقال کرگئے۔ نادیہ اپنے والد کے ساتھ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے دُکھ کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ہم اللّٰہ کے ہیں اور اللّٰہ ہی کی طرف لوٹتے ہیں، براہِ مہربانی میرے والد کے آخری سفر کے لیے دعا کریں۔‘
ایک دن پہلے نادیہ جمیل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں سے والد کی طبیعت خرابی کی اطلاع دی تھی اور ساتھ ہی دعاؤں کی اپیل کی تھی۔
انہوں نے پہلے نادیہ نے اپنے والد کے ہمراہ بچپن سے اب تک کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ابو میرے پہلے استاد، سرپرست، فرشتہ، دوست، والد، شاعر، فلسفی، دوستانہ و خوش اخلاق طبیعت کے مالک اور نرم مزاج انسان تھے۔
واضح رہے گذشتہ سال نادیہ جمیل نے کینسر کو شکست دے کر اپنی زندگی میں آگے کی جانب قدم بڑھائے تھے اور مزید پراجیکٹس میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ یتیم بچوں کی کفالت کا فرض بھی بخوبی ادا کیا۔