خوبصورتی کے لیے ناک کی سرجری نہیں کروائی تھی ۔۔ ناک کی سرجری کے بعد پریانکا چوپڑا ڈپریشن کا شکار کیوں ہوگئیں انکشاف کردیا

image

ایک کہاوت ہے کہ خود سے پیار کرنے کی پہلی شرط یہ ہے کہ انسان اپنی ناک کی ساخت کو دل سے قبول کرلے۔ ستواں اور کھڑی ناک ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے۔ خاص طور پر ان لوگوں کے لئے جو اپنا حسن دنیا سے منوانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ البتہ ماضی کی ملکہ حسن رہنے والی پریانکا چوپڑا کے ساتھ معاملہ ذرا مختلف تھا۔ اپنی ناک کی سرجری کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے پریانکا نے بتایا کہ

ناک کی سرجری کیوں کروائی؟

“لوگ سمجھتے ہیں کہ ناک کی سرجری خوبصورتی نکھارنے کے لئے کروائی لیکن ایسا نہیں ہے۔ میری ناک میں پولیپ تھا (ڈنڈی دار رسولی) اسے نکلوانے کے لئے میں نے سرجری کروائی لیکن اس کے بعد میرا چہرہ بدل گیا جس سے مجھے کافی ذہنی تناؤ سے گزرنا پڑا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ اس بات کی وجہ سے مجھے 3 فلموں سے بھی ہاتھ دھونا پڑا“

مرحوم والد نے میرا ساتھ دیا تھا

2000 میں مس ورلڈ کا خطاب جیتنے والی سابق بھارتی ملکہ حسن کو بھارت واپسی کے بعد ہی فلموں میں اداکاری کے مواقع ملنے لگے تھے لیکن پریانکا اپنی ناک کی سرجری خراب ہونے کو زندگی کا بدترین دور مانتی ہیں۔ البتہ پریانکا کے والد جو ڈاکٹر تھے انھوں نے بیٹی کا ساتھ دیا اور اس بات کے لئے منایا کہ وہ ایک بار پھر سرجری کروائیں اور ناک میں ہونے والی گڑ بڑ کو ٹھیک کروائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts