ایسی ماں ہوں جو بچوں کو چھوڑ کر ۔۔ مرتسم کی بہن اصل زندگی میں کس لیے دن رات تڑپ رہی ہیں؟ اداکارہ سچ بتاتے ہوئے رو پڑیں

image

ڈرامہ تیرے بن میں مُرتسم خان کی بہن کا کردار نبھانے والی اداکارہ حرا سومرو اصل زندگی میں شادی شدہ اور 2 بچوں کی ماں ہیں۔ ان کی شادی کم عمر میں ہی ہوگئی تھی جب یہ یونیورسٹی کی طالبہ تھیں۔ ماضی میں اپنے انٹرویو میں حرا نے بتایا تھا کہ میرا نکاح جلدی ہی ہوگیا تھا لیکن گھر والوں کا ارادہ تھا کہ شادی گریجوئیشن کے بعد کریں گے لیکن والدہ سخت بیمار پڑ گئیں تھیں اور 10 دن ہسپتال میں داخل رہیں تھیں، ان کی خواہش کے مطابق میری شادی جلدی ہوگئی تھی اور پھر بیٹی بھی جلدی ہی پیدا ہوگئی تھی۔ اب میرے 2 بچے ہیں۔ بیٹی 7 سال کی اور بیٹا 2 سال کا ہے۔،

گذشتہ روز انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں روتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ :

" بعض اوقات جب کام کی وجہ سے آپ کو اپنے بچوں کو تنہا چھوڑنا پڑے تو اس وقت کی مجبوری الفاظ میں بیان کرنا ناممکن بن جاتا ہے۔ کام کی مجبوری کے باعث بچوں سے مختصر مدت کے لیے دوری بھی بعض ماؤں کو پریشان کردیتی ہے اور وہ ڈپریشن میں چلی جاتی ہیں۔ ایسی صورت حال میں بعض مائیں خود کو مجرم قرار دیتی رہتی ہیں اور وہ ہر وقت اپنے بچوں کے لیے پریشان دکھائی دیتی ہیں۔ میں اب اب تک ایسی ہی صورت حال سے گزرتی ہوں اور پریشان بھی رہتی ہوں اور خود کو مجرم بھی تصور کرتی ہوں۔ دعا ہے کہ دنیا کے تمام والدین اپنے بچوں کے مقاصد پورے کرنے میں کامیاب ہوں اور خدا ہر ایک خاندان کی حفاظت کرے۔ "


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts