تعریف یہ وہ الفاظ ہے جو ہر انسان کو سننا اچھا لگتا ہے مگر آج تک معلوم نہیں کہ 17 سال پہلے شاہ رخ خان کے ساتھ بھارت میں ڈانس کرتے وقت اسٹیج پر ہمایوں سعید کو کنگ خان نے کیا کہا تھا لیکن اس زار پر سے پردہ انہوں نے خود اٹھا دیا ہے۔
پاکستانی فلموں کی جان ہمایوں سعید ،یہ جس فلم میں ہوں وہ ہٹ ضرور ہوتی ہے لیکن اب ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ بہت اچھے انسان ہیں، جب ہم بھارت گئے تو انہوں نے میری فلم کے بارے میں بات کرنا شروع کی اور یہ تصویر بھی اسی وقت کی ہے جب فلم "خدا کیلئے" انڈیا میں ریلیز ہوئی ۔تو ایکی تقریب میں ریما اور میرے ساتھ خان نے ڈانس کیا۔
اور وہ بھی ایک دل کو چھو جانے والے گانے پر جس کے بول کچھ یوں تھے " میرے ملک میں مہمانوں کو بھگوان کہا جاتا ہے، کوئی جہاں کہیں سے بھی آئے، بس یہاں کا ہی ہو کر رہ جاتا ہے"۔ ہمایوں مزید کہتے ہیں کہ شاہ رخ نے مجھ سے کہا کہ ایک دوسرے کی فلمیں دونوں ممالک میں لگنی چاہیے۔
یہی نہیں اگر قسمت و نصیب نے ساتھ دیا تو بھارتی اسٹار کنگ خان کے ساتھ بڑی فلم میں کام کروں گا اور تو ارو فلم بھی مشہور زمانہ فلم"کرن ارجن" کی طرح کی ہو گی۔