پیرو میں 13 ہزار ڈالر کے جوتے چوری مگر سب ’ایک ہی پاؤں کے‘ نکلے

image

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق چوروں نے دکان میں ڈسپلے پر رکھے گئے 200 جوتے اٹھائے جن کی مالیت 13 ہزار ڈالر تھی۔

ان جوتوں کو بیچ کر وہ یقیناً مالی فائدہ حاصل کر سکتے تھے لیکن یہ تمام ہی دائیں پاؤں کے تھے۔

یہ واضح نہیں کہ اُن سے یہ غلطی جلدبازی میں سرزد ہوئی یا شاید اُن کا مقصد صرف دائیں پاؤإں کے جوتے چُرانا ہی تھا۔

کیمروں سے حاصل کی گئی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور آدھی رات کو دکان کے شٹر کا تالہ توڑتے ہیں اور ٹرائی سائیکل کا استعمال کرتے ہوئے مختلف برینڈز کے ٹرینرز کے ڈبے لے جاتے ہیں۔

مقامی پولیس کے سربراہ ایڈوان ڈیاز نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ’ہم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے ہیں۔ اس ڈکیتی کی غیر معمولی بات یہ ہے کہ صرف دائیں پاؤں سے جوتے چوری کیے گئے ہیں۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US