اداکاروں کی زندگی ویسے تو بہت ہی مختلف ہوتی ہے، کیونکہ جو کچھ ٹی وی پر دکھائی دے رہا ہوتا ہے، ویسا حقیقت میں بہت مختلف ہوتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
مشہور اداکاروں کی زندگی تکلیف لمحات تو بہت آتے ہیں، کچھ تو برداشت کر لیتے ہیں، لیکن کچھ ان لمحات کی وجہ سے بہہ جاتے ہیں۔
سنجے دت
سنجے دت کا شمار بھی بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، مگر ان کی زندگی کا وہ لمحہ جب اداکار کی والدہ کا انتقال ہوا، تو سنجے دت سے رہا نہ گیا۔
دراصل سنجے دت اپنی والدہ سے بے حد پیار کرتے تھے، اگرچہ والدہ مسلمان تھیں، اور والد ہندو، سنجے دت نے دونوں کو اپنے سے قریب رکھا۔ جبکہ سنجے دت اسلام کو بھی سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بیٹی کا نام اقراء رکھا۔
بہر حال اداکار کی والدہ کے انتقال نے انہیں اتنا توڑ دیا تھا کہ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے ادویات کا استعمال شروع کر دیا تھا، جس سے نہ صرف ان کی زندگی کو خطرہ ہونے لگا مگر ان کا کیرئیر بھی ڈوب گیا۔
اوم پوری:
اداکار اوم پوری بھی اپنے آخری دنوں میں شدید پریشانی کا شکار تھے، اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آ گئے تھے۔
پاکستان سے محبت کا اظہار کرنے اور بھارتی پروپیگنڈے کا بھانڈا پھوڑنے پر بھارتی میڈیا اداکار کی کردار کشی کر رہا تھا، جس کی وجہ سے وہ نہ صرف ذہنی طور پر کافی پریشان تھے، بلکہ ڈپیرشن کا شکار بھی ہو گئے تھے۔
یہی وجہ تھی کہ دل کا دورہ پڑنے سے اداکار جہان فانی سے کوچ کر گئے۔
عرفان خان:
اداکار عرفان خان اپنی والدہ سے بے حد محبت کرتے تھے، والدہ سے محبت کا یہ عالم تھا کہ موت کے وقت بھی ان کے سامنے والدہ ہی دکھائی دے رہی تھی۔
عرفان خان کی والدہ 25 اپریل 2020 کو انتقال کر گئی تھیں، اُس وقت والدہ کا انتقال ہوا جب وہ خود بیرون ملک کینسر کے علاج کے لیے موجود تھے۔ تاہم اب تک یہ علم نہیں ہو سکا ہے کہ بیٹے کو والدہ کے انتقال کی خبر مل چکی تھی یا نہیں۔
تاہم والدہ کے انتقال کے 4 دن بعد ہی 29 اپریل کو عرفان بھی انتقال کر گئے، یہاں تک کہ وہ آخری وقت میں بھی والدہ کو دیکھ رہے تھے، عین ممکن ہے کہ اداکار کو لینے ان کی والدہ بھی آئی ہوں۔
شاہ رخ خان:
شاہ رخ خان کی زندگی جہاں شہرت اور پرتعیش دکھائی دیتی ہے، وہیں اداکار اور ان کی والدہ کے آخری لمحات سب کو افسردہ کر دیتے ہیں۔
شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا میں نے اپنی والدہ کے ساتھ ان کے آخری وقت میں ایک ایسی حرکت کی تھی، جس پر اداکار آج بھی شرمندہ ہوتے ہیں۔
اداکار نے بتایا کہ میں ان کو دکھ پہنچاتا رہا، میں نے انہیں کہا کہ اگر تم چلی جاؤگی، تو میں بہن کا خیال نہی رکھوں گا، میں پڑھائی بھی نہیں کروں گا، کام بھی نہیں کروں گا۔
لیکن ہو سکتا ہے کہ انہیں علم ہو کہ میں اتنا بڑا ہو گیا ہوں کہ اپنا اور بہن کا خیال رکھ سکتا ہوں، جب ہی وہ چلی گئیں۔