مشہور اداکاروں سے متعلق ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں، کچھ تو ایسی ہوتی ہیں جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
فہد مصطفیٰ:
مشہور اداکار اور جیتو پاکستان کی جان فہد مصطفیٰ نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب وہ عام لوگوں کے ساتھ نماز پڑھتے دکھائی دیے۔
عام طور پر ٹی وی اسکرین پر دکھائی دینے والے اداکار کی نماز پڑھتے ہوئے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تو سب کی توجہ خوب سمیٹ لی۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اداکار کے ساتھ موجود شخص کی شرٹ پر اے آئی وائی ڈیجیٹل کا لوگو بنا ہے، عین ممکن ہے کہ اداکار سیٹ ہوں اور وہیں نماز ادا کر رہے ہوں۔
شہروز سبزواری:
شہروز سبزواری کی بھی ایک ایسی ہی ویڈیو نے سب کی توجہ خوب حاصل کی ہے، جس میں اداکار سیٹ پر موجود ہیں اور نماز ادا کر رہے ہیں۔
یشما گل کی جانب سے ویڈیو بنائی گئی تھی، جس میں وہ خود بھی سیٹ پر موجود تھیں اور اداکار شہروز سبزواری سیٹ پر ہی نماز ادا کر رہے تھے، نماز ادا کرنے کی ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
شہزاد شیخ:
شہزاد شیخ بھی پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں لیڈ رول میں دکھائی دیتے ہیں، تاہم شہزاد کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ان کا دوستانہ رویہ اور خوش اخلاق سب کو بھا جاتے ہیں۔
ان کی ایک ایسی ہی ویڈیو نے بھی سب کی توجہ خوب سمیٹی جس اداکار نماز ادا کرتے دکھائی دیے۔ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ مقام ڈرامہ سیٹ کا ہے یا نہیں تاہم اداکار نماز میں مگن دکھائی دیے۔
محمد رضوان:
اگرچہ محمد رضوان کھلاڑی ہیں تاہم وہ بھی پہلے نماز کو اہمیت دینے والوں میں شامل ہیں۔ ان کی میچ کے بریک کے دوران اسٹیڈیم میں ہی نماز ادا کرنے کی ویڈیو اور تصاویر نے سب کی توجہ خوب سمیٹی ہے۔