مشہور اداکاروں کی زندگی سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتی ہیں۔ لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران بھی کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
مشہور اداکارہ سناکشی سنہا جن کے والد بھی اداکار رہ چکے ہیں، شتروگن سنہا۔ ان کی اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کا دلچسپ انداز بھی ناظرین کی توجہ خوب سمیٹ لیتا تھا۔
تاہم اب ان دنوں شترگون سنہا سیاسی طور پر کافی فعال ہیں، اس کی ایک وجہ تو یہ بھی ہے کہ انہیں سیاست میں دلچسپی ہے، جبکہ دوسری وجہ یہ ہے کہ اب شوبز میں انہیں اس طرح کام بھی نہیں مل رہا ہے۔
تاہم ان کی بیٹی سناکشی سنہا کئی فلموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں، ان کی اداکاری کو بھی پسند کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کا دلکش انداز بھی سب کو بھا رہا ہے، واضح رہے سناکشی سنہا سلمان، اجے دیوگن سمیت کئی اداکاروں کے مدمقابل آ چکی ہیں۔
سلمان خان کی فلم دبنگ کے لیے تو شتروگن سنہا کی بیٹی اور گووندا کی بیٹی میں کافی ٹسل بھی چلی، کیونکہ گووندا کی خواہش تھی کہ سلمان خان کی دبنگ میں فلم وہ میری بیٹی کو ہی کاسٹ کریں، تاہم سلمان نے گووندا کی بیٹی کے بجائے سناکشی سنہا کو کاسٹ کر لیا۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ شتروگن سنہا کے پاکستانی میں بھی کافی دوست احباب موجود ہیں، انہی میں سے ایک سابق آرمی چیف جنرل ضیاء الحق بھی تھے، جو کہ شتروگن سنہا کے فیملی فرینڈ تھے۔
تاہم بیٹی کی عمر بھی بڑھتی جا رہی ہے، مگر والد کو بیٹی کی شادی کی اب تک کوئی فکر ہی نہیں ہے، بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں سناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ اگر میرے والد کا بس چلے تو وہ میری کبھی شادی ہونے ہی نہ دیں۔
جبکہ والدہ کبھی کبھی مجھ پر یہ بم گرا دیتی ہیں، کہ اب تو شادی کرلو، یہی صحیح وقت ہے۔ جس کے بعد جب میں والدہ کو خاص طور پر ردعمل دیتی ہوں تو سمجھ جاتی ہیں اور خود چُپ ہو جاتی ہیں۔
جبکہ ان دنوں وہ اپنے دوست ظہیر اقبال سے کافی قریب ہوتی جا رہی ہیں، جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق سناکشی سنہا انہیں پسند بھی کرتی ہیں، تاہم شادی کے حوالے سے اب تک خبر نہیں آئی ہے۔