میں آج بھی سانولی ہوں، صرف میک اپ کا کمال ہے ۔۔۔ ندا یاسر نے وائٹننگ انجیکشنز اور علاج کروانے کے حوالے سے کیا بتایا؟

image

گورا رنگ بدلتی دنیا کی ایک ڈیمانڈ ہے اور شاید یہ حقیقت بھی ہے کہ ہمارے ہاں خوبصورتی کا معیار گورا رنگ اور دُبلا جسم ہے جبکہ انسان رنگ سے خوبصورت کسی اعتبار سے نہیں بنتا۔ لیکن چونکہ معاشرہ اس حقیقت کو تسلیم کرچکا ہے اس لیے چاہے کوئی عام انسان ہو یا سیلیبریٹیز سب ہی رنگ کو گورا کرنے کے دوڑ میں نکل پڑے ہیں۔

ندا یاسر مارننگ شو کرتی ہیں اس لیے عوام کی نظر ان پر شاید زیادہ پڑتی ہے۔ ندا نے خود کو یکسر بدلا ہے، پہلے وہ بالکل بھی ایسی نہ تھیں جیسی آج دکھائی دیتی ہیں۔ لوگوں نے ان سے ہمیشہ سوال کیا کہ کیا آپ نے رنگ گورا کرنے والے انجیکشنز اور ٹریٹمنٹس کروائے ہیں؟ جس پر ندا نے شروع ہی سے تعجب کا اظہار کیا اور نفی کی کہ میں نے وائٹٹنگ ٹریٹمنٹ نہیں کروایا۔ اب سوشل میڈیا پر ان کا ایک پُرانا انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں گورے سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ:

" میں ابھی بھی سانولی رنگت کی ہوں بس کبھی کبھار میک اپ اور لائٹنگ کی وجہ سے گوری نظر آتی ہوں۔ میں نے وائٹننگ انجیکشنز نہیں لگوائے ہیں۔ ایک وقت تھا جب میں بہت سانولی ہوا کرتی تھی، جب کالج کے وقت میں پوائنٹ یا بس میں سفر کرتی تھی، اُس وقت وہ نا کوئی سن بلاک استعمال کرتی تھی اور نہ ہی اپنی رنگت کی کوئی فکر تھی، اسی لیے اُس وقت وہ زیادہ سانولی نظر آتی تھی اور وہ ابھی بھی سانولی ہی ہوں۔ "

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب میری زندگی اور رہن سہن کافی حد تک بدل گیا ہے، اب میں سن بلاک بھی لگاتی ہوں، دھوپ میں نکلنے سے گریز کرتی ہوں اور رنگت گوری کرنے کے لیے دوسرے طریقے بھی آزماتی ہوں۔ لیکن وائٹنگ انجیکشنز بھی نہیں لگوائے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts