سندھ کی مشہور اداکارہ شبیراں چنا کا کچھ روز قبل نوابشاہ میں ایکسڈنٹ ہوگیا تھا۔
تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا، اداکارہ سمیت 2 ساتھی اور ان کی بیٹیاں نادیہ چنا اور غنی چنا سمیت شدید زخمی ہوگئی تھیں۔ بیٹیوں کی طبیعت اب بہتر ہے لیکن اداکارہ شبیراں کی بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ ان کی حالت اس وقت بھی شدید نازک ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹی وی آرٹسٹ شبیراں چنا اور ان کی بیٹی نادیہ چنا کا علاج سرکاری خرچے پر کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔
انہوں نے شبیراں چنا کے علاج معالجے کے لیے ہر بہتر اور ممکنہ سہولت کی فراہمی کے حوالے سے محکمہ صحت کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایات پر ڈاؤ ہسپتال کو لیٹر جاری کردیا گیا۔