اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا ذکر کرتی ہوں، تو رونے لگ جاتی ہوں ۔۔ زارہ نُور عباس اللہ سے تعلق کے متعلق بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں، ویڈیو

image

زارہ نور عباس اکثر اپنی نجی زندگی اور ذات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رو پڑتی ہیں۔ سب سے پہلے یہ ٹی وی اسکرین پر شو کے دوران اس وقت روئیں جب اپنے ماضی اور دوسری شادی کے حوالے سے لوگوں کو حقیقت بتا رہی تھیں۔ اس کے بعد زارہ اپنے نومولود بچے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوئیں جو پیدا ہوتے ہی کچھ لمحوں بعد اللہ کے گھر چلا گیا۔ حالیہ پوڈکاسٹ میں زارہ اللہ تعالیٰ سے متعلق بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:

زارہ نے کہا کہ: " جب اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا ذکر کرتی ہوں میری آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں، میں بے اختیار رو پڑتی ہوں لیکن مجھے سکون بھی محسوس ہوتا ہے، وہ وقت سب سے زیادہ ناقابلِ بیان ہوتا ہے، جب کوئی نہیں سنتا لیکن یہ اطمینان ہوتا ہے کہ اللہ ہی ہے جو سن رہا ہے جو دیکھ رہا ہے جو بات کر رہا ہے، مجھے سمجھ رہا ہے۔ زندگی کے بُرے وقت میں انسان نہیں خُدا ساتھ دیتا ہے وہ آزمائشوں سے ہمیشہ جانچ رہا ہے۔ "

زارہ نے مزید کہا کہ: " لوگوں کو یہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ان کو اپنی زندگی میں کیا کرنا ہے اور کس طرح کرنا ہے، ہمیں جب تک زندگی کا مقصد نہیں معلوم ہوگا آگے بڑھنا مشکل ہے۔ بعض اوقات میں بھی اپنے فیصلے نہیں لے پاتے نہ مجھے اندازہ رہتا کہ کیا کرنا چاہیے۔ "


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts