1993 میں ماروی ڈرامے سے کیریئر کا آغاز کرنے والی 52 سالہ ماہ نور بلوچ کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، صارفین کے نئی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے، سدا بہار قرار دیدیا۔
ماہ نور بلوچ کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن پر وقت کا کوئی اثر نہیں ہو ااور وقت گزرنے کے ساتھ وہ مزید حسین اور جوان نظر آ رہی ہیں۔ اداکارہ کی اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
امریکا میں پیدا ہونے والی ماہ نور بلوچ ٹی وی ڈراموں کے علاوہ ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں اور فلم کی ہدایت کاری بھی کر چکی ہیں۔
انہوں نے 1993 میں ٹی وی سیریل ماروی سے اداکاری کا آغاز کیا جس کی ہدایتکاری سلطانہ صدیقی نے کی تھی ۔ ان کی اگلی سیریز دوسرا آسمان تھی جس میں انہوں نے عابد علی کی بیٹی کا کردار نبھایا۔
2000 میں ماہ نور بلوچ نے اپنے ڈرامے سیریل بنانے شروع کیے۔ ان کا پہلا ڈرامہ سیریل بطور ہدایتکار "لمحے" تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ایک ٹی وی سیریز "پت جھڑ کی چھاؤں" بنایا۔
2012 میں پی ٹی وی ڈرامہ "تلافی" کے لیے لکس اسٹائل ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ ملا۔ 2013 میں انہوں نے فلم "میں ہوں شاہد آفریدی" میں مرکزی خاتون کردار ادا کیا، اس فلم کے لیے انہوں نے ایک آئٹم گانا "تیری ہی کمی" متھیرا اور ہمایوں سعید کے ساتھ فلمایا۔
ماہ نور بلوچ کی شادی حمید صدیقی سے 15 سال کی عمر میں ہو گئی تھی۔ ان کی ایک بیٹی لیلی حمید ہے جس کی شادی 2015 میں ہوئی تھی اور ماہ نور بلوچ 2016 میں نانی بن گئیں تاہم آج بھی ان کی خوبصورتی برقرار ہے۔