اداکارہ، ڈائریکٹر، مصنفہ، ماہرِ تعلیم، ٹیچر نوید شہزاد ایک بہت تعلیم یافتہ گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، انہوں نے لٹریچر میں ماسٹرز کیا ہوا ہے اور شاعرہ بھی ہیں۔ نوید شہزاد نے نہ جانے کتنے ہی ڈراموں میں کام کیا ہے۔ ان کے ایک ڈرامے کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ میں 13 سال کی تھی تو شادی ہوگئی، 15 سال کی ہوئی تو شوہر مر گیا، 55 سال بیوگی کی زندگی گزاری اور اب میری عمر 70 سال ہے، کسی نے میرے اندر جھانکنے کی کوشش نہ کی۔
اس کلپ کو لوگوں نے سچ مان لیا کہ واقعی نوحید 55 سال سے بیوہ ہیں اور ان کے لیے دعائیں کرنے لگے۔ معروف شوبز ویب سائٹ نے بھی اس کو سچ لکھا جبکہ ایسا حقیقت میں نہیں ہے۔ یہ کلپ ڈرامہ پُکار کی آخری قسط سے لیا گیا۔ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:
نوید کچھ سال قبل ثمینہ پیرزادہ کے شو میں آئیں تھیں جہاں انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ 41 سال پہلے شادی ہوئی تھی 3 سال قبل میرے شوہر کینسر کی وجہ سے دنیا سے گئے، میں نے ان کے ساتھ ایک اچھی اور بھرپور ازدواجی زندگی گزاری۔ میرا بیٹا فرہاد کچھ وقت قبل برین ٹیومر کی وجہ سے مجھ سے دور ہوگیا۔