عمران خان کو پولیس لائنز کے گیسٹ ہائوس میں رکھنے کا حکم

image

سپریم کورٹ نے عمران خان کو پولیس لائنز کے گیسٹ ہائوس میں رکھنے کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان  نے کہا کہ یہ پہلا آرڈر ہے کہ عمران خان نیب کی کسٹڈی میں نہیں رہےگا ،عمران خان اس وقت نیب یا پولیس کی نہیں سپریم کورٹ کی کسٹڈی میں ہیں ۔

جہاں سے عمران خان کو گرفتار کیا گیا کل اسی جگہ سے سماعت شروع ہوگی ، سپریم کورٹ نے طے کیا ہے کسی کو بھی احاطہ عدالت سے گرفتار نہیں کیاجائیگا ۔

پولیس کا کوئی اہلکار عدالت میں جائے گا تو اجازت لیکر جائے گا ،عمران خان کیساتھ 10لوگوں کو رہنے کی سپریم کورٹ نے اجازت دی ہے ۔

سپریم کورٹ نے کہا کوئی بھی عدالت کے احاطے میں اجازت کے بغیر نہیں جا سکتا ،عمران خان نے کہاا نہیں کسی سے ملاقات کرنے نہیں دی گئی ۔

کسی کو بھی عدالت سے اٹھانے کا کام آج بند ہو گیا ، جو الیکشن چاہتے ہیں وہ گر بڑ نہیں چاہتے، جو الیکشن نہیں چاہتے وہ ملک میں گڑ بڑ چاہتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US