وزیر اعظم شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان اہم ملاقات

image

وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم  ملاقات  ہوئی ہے ۔

ہم نیوز کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ،پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے ریاستی اداروں پر حملے کی شدید مذمت بھی کی گئی ۔

دونوں رہنماوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی بھی مذمت کی،ملاقات میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر بھی مشاورت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی ۔

دوسری جانب وزیر دفاع نے کہا کہ ہمیں کیوں عدلیہ کاحسن سلوک نہیں ملا،عدالت کاکام آرڈر کرنا ہوتاہے،عدالت نے آرڈر کے بجائے خواہشات کااظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا نیب قوانین ترامیم کاسب سےپہلے فائدہ عمران خان کو ہوا،مجھے 12 دن انہوں نے زمین پر صرف کمبل دے کر لیٹا دیا تھا ۔

صحیح سلامت چل کر عدالت میں پیش ہونے پر عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں ،شہبازشریف آشیانہ میں پیش ہوئے تو انہیں صاف پانی کیس میں پکڑالیا گیا،یہاں عمران خان سے گیسٹ ہاوس میں بھی سہولیات کاپوچھا جارہا ہے۔

عمران خان اور مسرت چیمہ کی مبینہ آڈیولیک

سپریم کورٹ کوشہدا کی یادگاروں پر حملہ کرنے پر ازخود نوٹس لینا چاہیے تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US