انٹرنیٹ کی سروس کب بحال ہوگی؟ صارفین کیلئے بری خبر

image

ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل نیٹ ورک بحالی کا کوئی اشارہ نہیں ملا، احکامات ملتے ہی ملک میں انٹرنیٹ بحال کر دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ٹیلی کام کمپنی عامر ابراہیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انٹرنیٹ فوری کھولا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو بھی سمجھنا چاہیے کہ انٹرنیٹ سے معیشت چلتی ہے۔

اس سے قبل پی ٹی اے نے ملک میں انٹرنیٹ کی بندش پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا  تھا کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پربند کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے اور مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس مکمل بند ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US